Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میرے تمام گانے ثناء کے لیے ہیں‘

ثناء جاوید نے عمیرکا کون سا گانا اپنا پسندیدہ قرار دیا تھا؟ سابقہ جوڑی کی پُرانی ویڈیو وائرل
شائع 23 جنوری 2024 03:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شعیب اور ثناء جاوید کی شادی کی ’بریکنگ نیوز‘ کے بعد جہاں مختلف حوالوں سے دیگر خبریں جگہ پارہی ہیں وہیں ثناء جاوید کی ان کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ ایک پُرانی ویڈیو بھی وائرل ہے۔

وائرل ویڈیو میں کسی تقریب میں شریک سابقہ جوڑی میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دے رہی ہے۔

ثناء سے اُن کے پسندیدہ گلوکار سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے خاتون صحافی کی جانب سے ساتھ ہی کہا جاتا ہے کہ ، کیا وہ (پسندیدہ گلوکار)ہمیشہ سے عمیر جسوال ہی تھے؟

اس پر ثناء کی جانب سے فوری جواب سامنے آتا ہے ”Off Course“ (بالکل)۔

عمیر جسوال نے بھی کہا کہ اُن کے تمام گانے ثناء کے لیے ہیں۔

اس پر میڈیا پرسن کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اُداس گانے بھی؟ جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ ، ’اداس گانے وہ ہیں جب یہ میرے ساتھ نہیں تھیں۔‘

ثناء سے پھر پوچھا گیا کہ انہیں عمیر جسوال کا کون سا گانا سب سے زیادہ پسند ہے؟

اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ، ’انہوں نے اپنی نئی البم لانچ کی ہے تو اس میں ہے میرے خیال سے‘۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

sana javed

Umair Jaswal

Shoaib Malik Sana Javed Marriage