Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا، ماہ رنگ بلوچ
شائع 23 جنوری 2024 03:45pm

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی بلوچستان بلائی جائے، ماہ رنگ بلوچ

انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم اپنی تحریک کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اپنی تحریک کی آواز کو مزید اجاگر کریں گے۔

ریاست مخالف بلوچوں اور طالبان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، جان اچکزئی

ماہ رنگ بلوچ نے آئندہ مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

اسلام آباد

Baloch Missing Persons

Baloch Yakjehti Committee

Islamabad Sit in