Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اور ثناء کی شادی: عمیر جسوال کی معنی خیز پوسٹ نے توجہ کھینچ لی

'کون کہتا ہے کہ میں آزاد نہیں ہو سکتا'
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 08:31am

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی خبر پُرانی ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے، جہاں اس حوالے سے دیگر خبریں وائرل ہیں وہیں ثناء کے سابق شوہرگلوکارعمیرجسوال کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کی توجہ مبذول کروا لی ہے۔

اس انسٹاگرام اسٹوری نے محبت کی اس پوشیدہ کہانی کو مزید پُراسرار بنادیا ہے۔

اس کہانی میں ٹرننگ پوائنٹ خاصا غیر متوقع یے، ثناء کے سابق شوہرعمیرجسوال نے انسٹاگرام اسٹوری میں امریکی گلوکار، گیت نگار اور گٹارسٹ جان میئر کے گانے ’Who Says‘ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

اگرچہ یہ پوسٹ واضح نہیں ہے لیکن اس گانے کے بول بظاہر یہی واضح کررہے ہیں کہ عمیر نے سابقہ اہلیہ کے اس اقدام پر اپنے دلی جذبات کا اظہارکیا ہے۔

اس گانے کے بول یہ ہیں

“کون کہتا ہے کہ میں پتھر نہیں کھا سکتا

لائٹس اور ٹیلی فون بند کر دیں

میں اپنے گھر میں اکیلا ہوں

کون کہتا ہے کہ میں پتھر نہیں کھا سکتا

کون کہتا ہے کہ میں آزاد نہیں ہو سکتا

ان تمام چیزوں سے جو میں ہوا کرتا تھا

میری تاریخ کو دوبارہ لکھیں

کون کہتا ہے کہ میں آزاد نہیں ہو سکتا“

نغموں کے انتخاب سے شعیب ملک اورثناء جاوید کی اس غیر متوقع اور اچانک شادی سے عمیر کو درپیش مشکل جذباتی صورتحال کا موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ نے مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں اور بحث کو جنم دیا ہے جنہوں نے اس گانے کو عمیر کے دلی جذبات سے جوڑا۔

سوشل میڈیا پر اس’خفیہ پیغام ’پر سامنے آنے والے رد عمل کا جواب عمیر جسوال ہی دے سکتے ہیں کہ اس معنی خیز پوسٹ س ان کی مُراد کیا تھی۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

sana javed

Umair Jaswal

Shoaib Malik Sana Javed Marriage