Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنگھاڑا کھائیں ، بیشمار فوائد کے ساتھ ساتھ مُوڈ بھی بہتر بنائیں

اس پھل کو طبی ماہرین 'سُپر فوڈ' قرار دیتے ہیں۔
شائع 23 جنوری 2024 01:52pm

سنگھاڑا بہت لوگوں کے لیے ایک غیرمعروف پھل ہے ، اس کی خصوصیات سے ناواقفیت کی بناء پر اسے عام استعمال میں کم ہی دیکھا گیا ہے۔

سنگھاڑا جسے ’واٹرچیسٹنٹ‘ بھی کہا جاتا ہے ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہے، اس پھل کو طبی ماہرین سُپر فوڈ بھی کہتے ہیں۔

یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ گلوٹین اور کولیسٹرول سے پاک اور توانائی اور پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

سنگھاڑے کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔

کیلوریزمیں کم

سنگھارے نہ صرف کیلوریز میں کم ہوتے ہیں بلکہ ان میں فیٹس کی مقداربھی بہت کم ہوتی ہے۔ دوپہرکے کھانے میں ان کا استعمال انہیں انسانی صحت کیلئے بہت مفید بناتا ہے۔

اسٹریس (تناؤ) کم کرنے میں مددگار

اسٹریس میں مبتلا افراد کیلئے سنگھاڑے کو اپنی غذا میں شامل کرنا ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں جو تناؤ کم کرتے ہوئے مزاج کو بہترکرتے ہیں۔ یہ نیند کے ہارمونزکو متوازن کرتے ہوئے نیند کے معیار میں بہتری لاتے ہیں۔

جوائنڈس ( پیلیا) کو دو کرتا ہے

سنگھارا جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جوائنڈس کے مریض جسم سے پانی کی کمی کے سبب کمزور ہوجاتے ہیں۔

سنگھارے میں موجود پانی کی مقدار جوائنڈس کو سست کرنے اور صحت یابی کے عمل کو تیز کرنے میں بہت مفید ہوتی ہے۔

چمکدار جلد

اس پھل کا استعمال جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور رنگت کو بھی نکھارتا ہے۔ چونکہ یہ ایک اینٹی ایجنگ پھل ہے اس لیے یہ جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہوئے خون کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بدہضمی کا مؤثر علاج

چونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ کھانے کو زیادہ مؤثر طریقے سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فائبرکھانے کو بڑی آنت سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ بدہضمی اور ہاضمے کے دیگر مسائل کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

صحت

lifestyle

Winter Season

Winters

healthy lifestyle

Diet

Foods

healthy skin

Singhara