ریسٹورنٹ اسٹائل چکن منچورین گھر پر ہی بنائیں
دیسی پکوان اور فاسٹ فوڈز کے علاوہ چائنیزکھانے پسند کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔اسی لیے بیشتر گھروں میں خواتین بجٹ قابومیں رکھنے کیلئے یہ ’فرمائشی پروگرام‘ ریسٹورنٹ سےکھانا منگوانے کے بجائے خود ہی پورا کر دیتی ہیں۔
ریسٹورنٹس میں چائنیز کھانے دوسرے پکوانوں کے نسبت قیمت میں زیادہ ہوتے ہیں۔ عموماً چائینیز میں ’چکن منچورین‘ زیادہ شوق سے کھایا جاتا ہے۔
لیکن اب خواتین اس آسان ترکیب کی مدد سے گھر پر ہی مزیدار چکن منچورین تیار کرسکتی ہیں۔
ذرا سی محنت اورتوجہ اسے ریسٹورنٹ جیسا ہی مزیدار بنا دے گی۔
اجزاء:
فرائیڈ چکن کی ترکیب:
چکن 1/2 کلو کیوب میں کٹی ہوئی، نمک 1 چائے کا چمچ، لہسن 1 کھانے کا چمچ، پسی کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی لال مرچ 1 کھانے کا چمچ، سویا ساس 1.5 کھانے کا چمچ، کارن فلور 4 کھانے کے چمچ، انڈا 1 عدد اور تیل حسبِ ضرورت۔
گریوی:
2 کھانے کے چمچ تیل، کٹا لہسن 1 کھانے کا چمچ، کٹا ادرک 1 کھانے کا چمچ، کٹی ہری مرچ 2 سے 3 عدد، ہری پیاز 1/4 کپ، کیوب میں کٹی شملہ مرچ 1 عدد، کیوب میں کٹی پیاز 1 عدد، نمک حسبِ ذائقہ، پسی لال مرچ 1/2 کھانے کا چمچ، سرکا 1 کھانے کا چمچ، سویا ساس 1 چائے کا چمچ، کیچپ 1/4 کپ، گارلک ساس 1/4 کپ، چینی 1 چائے کا چمچ، پپریکا 1/2 چائے کا چمچ، پانی 1 کپ اور 3 کھانے کا چمچ کارن فلور(2 کھانے کے چمچ میں مکس کر کے محلول تیار کرلیں)۔
ترکیب:
ایک پیالے میں چکن، نمک، لہسن، کالی مرچ، کٹی لال مرچ، کارن فلور اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب میرینیٹ کی ہوئی چکن کو ڈیپ فرائی کر کے الگ رکھ دیں۔
گریوی کیلئے تیل میں لہسن ادرک شامل کریں، ہری مرچ اور ہرا پیاز شامل کرکے چند سیکنڈ فرائی کریں۔
اب شملہ مرچ اور پیاز شامل کرکے مزید کچھ سیکنڈ فرائی کریں۔ نمک، لال مرچ، سرکا، سویا ساس، کیچپ، گارلک ساس، چینی اور پپریکا شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
1 کپ پانی شامل کریں، اُبال آنے کے بعد کارن فلور سے بنا محلول اس میں شامل کریں۔ گریوی کو گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
لذیز اور مزیدار چکن منچورین تیار ہے۔
Comments are closed on this story.