Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کُند چھریاں تیز کرنے کا آسان طریقہ

چُھریوں کی دھار تیز نہ ہوتو یہ کٹائی کے عمل میں خلل ڈالتی ہیں
شائع 23 جنوری 2024 12:32pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ

باورچی خانے میں کٹائی کیلئے استعمال ہونے والی چُھریوں کی دھار تیز نہ ہوتوکام میں خلل ڈالنے کے علاوہ یہ آپ کے مزاج کی خرابی کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

اسی پریشانی سے نجات کے لیے خواتی چُھری تیز کرنے والے اوزار کی موجودگی کچن میں لازمی سمجھتی ہیں۔

لیکن یہ اوزار بچوں کیلئے حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں اس لیے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔

خواتین کے اس مسئلے کو دور کرنے کیلئے ذیل میں موجود ویڈیو ان کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

چُھری کی دھار تیز کرنے کیلئے خواتین گھر پر موجود سرامک مگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مسئلے سے فوری چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں۔

زیادہ تر سیرامک مگز کا نچلا حصہ کچا ہوتا ہے، جسے چُھری کو فوری طور پر تیزکرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے مگ کو سیدھی سطح پر اُلٹا رکھیں، مگ کو ایک ہاتھ میں مضبوطی سے پکڑیں اوراپنی چُھری کے کنارے کو مگ میں 45 ڈگری زاویے سے رگڑیں۔ کم از 3 سے 4 منٹ تک چُھری کو مگ پر رگڑیں۔

اس عمل سے چھری ایک دم سے تیزہوجائے گی۔

Women

lifestyle

Cooking

kitchen

kitchen hacks

Hacks

utensils

Cutting

Knife