Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کس کلچر کوپیش کررہے ہو؟ ، زارا نورعباس تنقید کی زد میں

اداکارہ نے بے بی بمپ والی تصاویرفالوررز کے لیے شیئر کیں
شائع 23 جنوری 2024 10:19am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور’مَمی ٹوبی’ زارا نورعباس کو دورانِ حمل اپنی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کی پریگنینسی نمایاں ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے زار نے کیپشن میں لکھا، ’انسٹاگرام بمقابلہ حقیقت‘۔

نارنجی لباس پر اسکائی بلیو ٹاپ زیب تن کیے زارا نور کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ تاہم صارفین نے اس مرحلے پر اداکارہ کی جانب س تصاویرشیئر کرنے کو کچھ خاص پسند نہیں کیا۔

چند ماہ قبل اپنی پریگنینسی کا اعلان کرنے والی زارا نور عباس کی اس پوسٹ پر جہاں شوبز شخصیات اور ببیشتر فالورز کی جانب سے دعائیہ پیغامات بھیجے گئے وہیں کئی صارفین خاصا ناخوش دِکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹ دکِھانا بہت ضروری ہے ورنہ سیلیبرٹی کیسے لگیں گی‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کس کلچر کو پیش کررہے ہو‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر سر پر دوپٹہ بھی ہوتا تو زیادہ خوبصورت لگتی‘۔

ایک صارف نے اداکارہ کو زیب تن کیے گئے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

زارا نور عباس دسمبر 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں طبی پیچیدگیوں کے سبب زارا کا پہلا حمل ضائع ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

زارا نور عباس نے دسمبر 2023 میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوش خبری سنائی تھی۔

lifestyle

شخصیات

Pregnancy

Zara Noor Abbas

Baby Bump