Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف نیا پلان، امریکی میڈیا کا ہوشرُبا انکشاف

مودی کے انتہا پسند اقدامات کے سامنےعوام بےبس ہیں، کسان
شائع 23 جنوری 2024 08:52am

مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ”بلوم برگ“ کے مطابق مودی کے آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو چکا ہے، مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا خوب فائدہ اٹھایا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی کو 2014 کے انتخابات میں کامیابی رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی تھی، مودی کا ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔

نریندر مودی نے 11 دن کا روزہ ختم کرکے رام مندر کا افتتاح کیا

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت کے ایجنڈے میں متنازع مندر کی تعمیر شامل ہے، رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتا رہا۔

رام مندر سے بی جے پی نے بھرپور سیاسی فوائد بٹور لیے

رپورٹ کے مطابق مودی کرپشن، معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ گھمنڈ کا شکار مودی عوام کو خاطر میں نہیں لاتا۔

جبکہ بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی کے انتہا پسند اقدامات کے سامنےعوام بےبس ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار کا مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا وعدہ شامل ہے۔

Narendra Modi

BJP

Indian election

Ram Mandir

Ram Mandir Ayodhya