Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں دو روزہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

اسلام آباد میں موجودہ صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکیورٹی سخت ہے
شائع 22 جنوری 2024 11:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

‏اسلام آباد میں موجودہ صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکیورٹی سخت ہے تاہم دو روزہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے منسوب اسکول، کالجز، کاروباری مراکز کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا جو جعلی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو روزہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 23 سے 24 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موجودہ صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکیورٹی سخت ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، حملے کے لئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند کر دئیے گئے، حملے 22 سے 24 جنوری کے دوران کیے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد

islamabad police

Pakistan Law and order situation