Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی میں طویل عرصے کے بعد ایک اور اپوزیشن لیڈر کا اضافہ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان کی قانون سازی اسمبلی کے پہلے اپوزیشن لیڈر کو تلاش کرلیا
شائع 22 جنوری 2024 09:39pm

قومی اسمبلی میں طویل عرصے کے بعد ایک اور اپوزیشن لیڈر کا اضافہ ہوگیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان کی قانون سازی اسمبلی کے پہلے اپوزیشن لیڈر کو تلاش کرلیا۔

پاکستان کے پہلے اپوزیشن لیڈر کی تصویر بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی گیلری میں شامل کرلی گئی۔

سری چندر چٹوپا دھیائے پاکستان کی پہلی قانون سازی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر تھے، سری چندر چٹو پادھیائے سے قبل حسین شہید سہروردی کی تصویر پہلے اپوزیشن لیڈر کے طور پر آویزاں تھی۔

پاکستان کی قانون ساز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی اب کل تعداد 20 ہوگئی۔

پاکستان کے پہلے اپوزیشن لیڈر چندر چٹوپا دھیائے اور اب تک کے آخری اپوزیشن راجہ ریاض احمد ہیں، سری چندر چٹوپادھیائے مشرقی بنگال کے ایک بنگالی سرکاری ملازم اور سیاست دان تھے، وہ مشرقی پاکستان کے نمائندے کے طور پر پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی کے رکن تھے، سری چندر چٹوپا دھیائے ڈھاکا میں پیدا ہوئے۔

اسلام آباد

Opposition leader

National Assembly

Sris Chandra Chattopadhyaya