Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرونِ ملک پُرکشش ملازمتیں کہاں کہاں دستیاب ہیں

سعودی عرب اورخلیجی ریساتوںمیں صحت عامہ، توانائی، املاک اور مالیات کے شعبے قابل نوجوانوں کے منتظر
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 10:31pm

کورونا کی وبا کے نتیجے میں معیشتوں کو جو نقصان پہنچا تھا اس کے ازالے کے لیے دنیا بھر میں معیشتی بحالی کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی مختلف شعبوں میں ہزاروں ملازمتیں دستیاب ہیں۔

خلیجی ممالک مختلف شعبوں میں ملازمت کے پرکشش مواقع پیش کرہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے لیے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک بہترین پلیٹ فارم کا درجہ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب اور یو اے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے گھر کا درجہ رکھتی ہیں۔ یہ ادارے کام کا بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اجرتیں اور متعلقہ فوائد بھی پرکشش ہیں۔ یہ دونوں ممالک توانائی اور صحتِ عامہ کے شعبوں میں ملازمت کے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

bayt.com، naukri.com، gulftalent.com اور ملازمت کے مواقع متعارف کرانے والی دیگر ویب سائٹس املاک اور مالیاتی کے شعبوں میں بھی غیر معمولی معاونت کر رہی ہیں۔

جو لوگ بیرونِ ملک کام کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں نیٹ ورکنگ پر خاص توجہ دینی چاہیے۔ ہم خیال لوگوں اور گروپوں سے جڑے رہنے سے ملازمت کے بہترین مواقع تلاش کرنے میں خاصی مدد ملتی ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں ملازمت کے نئے رجحانات کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل ہوتی رہتی ہیں۔

ریکروٹمنٹ ایجنسیز اور ویب سائٹس سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ بہت سے کاروباری ادارے براہِ راست بھرتی کرنے کے بجائے ویب سائٹس اور ایجنسیز سے مدد لیتے ہیں۔ متعلقہ ویب سائٹس اور اینجسیوں سے رابطے میں رہنے کی صورت میں ملازمت کے بہترین مواقع تلاش کیے جاسکتے ہیں۔

سعودی عرب میں ریکروٹمنٹ کے لیے کام کرنے والی یایجنسیوں سے اپنے آپ کو رجسٹر بھی کرایا جاسکتا ہے۔ ”ہولڈن نائٹ“ اور ”ریجنٹ پرسونل“ مشرقِ وسطیٰ میں صحتِ عامہ کے شعبے کے لیے بھرتیاں کرتی ہیں۔

”دی سعودین یلو پیجز“ میں ان ریکروٹمنٹ ایجنسیز کی فہرست مل سکتی ہے۔ متعلقہ فارم پُر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا سی وی بھی دیا جاسکتا ہے۔ بعض جابس کے لیے کور لیٹر بھی درکار ہوتا ہے۔ کور لیٹر جاب کی ضروریات کے مطابق لکھا جاتا ہے۔

Saudi Arabia

مالیات

energy

UNITED ARAB EMIRATES

Properties

healthcare

JOB OPPORTUNITIES