Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خبردار! کسی کو نجی معلومات ہرگز نہ دیں

سعودی عرب کے ابشر پورٹل نے صارفین کو خبردار کردیا
شائع 22 جنوری 2024 03:17pm

سعودی عرب کے ابشر پورٹل نے صارفین کو خبردار کیاہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی، ڈیٹا اور اہنے نجی اکاؤنٹ سے متعلق معلومات ہرگربھی کسی کو فراہم نہ کریں۔

عاجل ویب کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ ابشرکے آفئیشل پورٹل پر کہا گیا ہے کہ، ’کوئی بھی صارف اپنا پاس ورڈ کسی بھی صورت میں کسی دوسرے شخص کو نہ دے۔‘

ابشر پورٹل کے مطابق آپ سے ڈیٹا طلب کرنے والے دھوکے بازہیں اور صارفین کی جانب سے اپنا ڈیٹا دینے کا مطلب نقصان اٹھانا ہے۔

پورٹل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی انجان شخص آپ سے رابطہ کرکے پاس ورڈ یا آپ کی کوئی بھی نجی معلومات طلب کرے تو اس کی فوری اطلاع کریں۔

ابشر پورٹل کی جانب سے یہ انتباہ حالیہ ایام کے ایک بار پھر سے دھوکے بازوں کے سرگرم ہونے کے تناطرمیں جاری کیا گیا ہے۔دھوکے بازصارفین سے رابطہ کرکے مختلف حیلوں بہانوں سے ان کا پاس ورڈ اور نجی معلومات طلب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابشر پورٹل ایک ای سروسز موبائل ایپلی کیشن ہے جو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

Saudi Arabia

Absher Portal