Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

”صدیوں کا انتظار ختم، ہمارے رام جی آگئے“

ہم نے ہزار سال کیلئے عظیم بھارت کی بنیاد رکھ دی، مودی کا رام مندر میں خطاب
شائع 22 جنوری 2024 03:06pm

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ رام چندر جی مسئلہ نہیں، حل ہیں۔ رام مندر کی تعمیر قوم کی ذہنی پختگی کا ثبوت ہے۔

پیر کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کرنے کے بعد نریندر مودی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام جی کے نام پر جھگڑا کیسا؟ وہ تو پریم کی مورت ہیں۔ آج سے رام جی کی مورتی مندر کے اندرے نصب رہے گی۔ اب تک یہ مورتی بابری مسجد کے احاطے میں ایک چبوترے پر نصب تھی۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے رام مندر کا افتتاح کرنے سے قبل 11 دن تک ملک بھر میں ان مقامات پر بنے ہوئے مندروں میں حاضری دی جہاں رام چندر جی کے قدم پہنچے تھے۔

مودی کا کہنا تھا میں نے ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی تعمیر میں تاخیر پر رام چندر جی سے معافی بھی مانگی۔ صدیوں کے انتظار کے بعد ہمارے رام گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھارت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہم نے اگلے ہزار سال کے لیے ایک عظیم بھارت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ قوم نئی تاریخ لکھ رہی ہے۔

Narendra Modi

RAM JANM BHOOMI MANDIR

A NEW ERA STARTS NOW

BEG PARDOM FROM RAM JI