Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دو زخمی

کارنر میٹنگ میں جی ڈی اے امیدوار کی ہوائی فائرنگ
شائع 22 جنوری 2024 02:30pm

لاہور کے نواحی گاؤں چمروپور میں پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے بھائی کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خالد گجر کے بھائی کا مقصود گجر سے لین دین کا معاملہ تھا، فائرنگ سے مقصود گجر جاں بحق جبکہ محمود اور مقبول نامی اشخاص زخمی ہوئے۔

رائیونڈ پولیس نے خالد گجر کے بھائی نصیر گجر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور جاں بحق تینوں آپس میں باپ بیٹے ہیں۔

کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

پی ایس 105 کراچی ایسٹ میں ہوئی کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو امیدوار کی ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی کے باعث الیکشن کمیشن نے عرفان اللہ مروت کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے عرفان اللہ مروت کو دو روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ طاقت کے مظاہرے اور مخالفین کو ہراساں کرنے کیلئے کی گئی۔

firing

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Election Jan 22 2024