Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرائی کلینر بن کر 70 دلہنوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار

'آپریشن وکٹر ریکن بیکر' کے کوڈ نام کے ساتھ 6 ماہ کی تحقیقات
شائع 22 جنوری 2024 02:22pm

دلہنوں کو دھوکا دے کراپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرنے والی خاتون کو پولیس نے دھرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں ایک 53 سالہ خاتون کو دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے جس نے دلہنوں کو ان کے ڈیزائنر ملبوسات آن لائن فروخت کرکے دھوکہ دیا۔

چھ ماہ پر محیط یہ تحقیقات اس وقت شروع کی گئیں جب آسٹریلیا کے شہر کیرنز سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن، جس نے ستمبر 2022 میں اپنی مرضی کے مطابق تیار کردہ لباس ایک ڈرائی کلیننگ کمپنی کو سونپا تھا، نے سوشل میڈیا پر کسی کو ایسا ہی گاؤن پہنے ہوئے دیکھا۔

اس کے بعد دلہن نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد جولائی 2023 میں تحقیقات کا آغاز ہوا۔

تحقیقات شروع کرنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دی گارڈین کو بتایا کہ جنوری 2019 سے جولائی 2023 تک 69 مزید دلہنیں اسی طرح کے اکاؤنٹس کے ساتھ سامنے آئیں۔

ڈیٹیکٹیو ایکٹنگ سینئر سارجنٹ میٹ ہوگن نے بتایا کہ خاتون نے 70 دلہنوں کو اسی طرح سے دھوکہ دیا۔ وہ یہ ملبوسات فروخت کردیتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ، مزید متاثرین نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اگر آپ کے پاس مشتبہ دھوکہ دہی کے کاروباروں کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو براہ کرم پولیس کو اس کی اطلاع دیں’۔

آسٹریلوی اخبار برسبین ٹائمز کے مطابق اس آپریشن کو ’آپریشن وکٹر ریکن بیکر‘ کا کوڈ نام دیا گیا تھا۔

کوئنز لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایڈمنٹن، کیرنز نارتھ اور اسمتھ فیلڈ میں خاتون کی جائیدادوں کے سرچ وارنٹ جاری کرتے ہوئے الیکٹرانک آلات، دستاویزات اور شادی کے گاؤن ضبط کیے گئے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون کو 30 جنوری کو کیرنز مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Australia

dry cleaner

Woman Scammed 70 Brides

selling dresses online