Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور کو 3 حلقوں پر ایک ہی انتخابی نشان مل گیا

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست منظور کرلی
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 10:35pm

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا انتخابی نشان تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں آج علی امین گنڈا پور کے تینوں حلقوں پر یکساں انتخابی نشان دینے کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو ملکہ (کوئین) کا نشان دینے کا حکم دیا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔

جس پر الیکشن کمیشن نے وکیل نے کہا کہ اگر خلاف ورزی ہوئی ہوں تو کارروائی کریں گے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاملہ بھجوا دیا تو ہم دلدل میں پھنس جائیں گے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ جب اداروں پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو ملوث ہوگا ان کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا۔

Peshawar High Court

Ali Amin Gandapur

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Symbol

Election 2024

Election Jan 22 2024