Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ساڈی بڈھی، تواڈی بڈھی‘ : جب ثانیہ نے پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بتایا

بھارتی ٹینس اسٹار کی شعیب ملک کے ساتھ طنزومزاح پر مبنی ویڈیو وائرل
شائع 22 جنوری 2024 02:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق نے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے،ایسے میں پُرانے ویڈیو کلپس بھی وائرل ہیں۔

شعیب اور ثانیہ کا وہاب ریاض اور اہلیہ کے ساتھ بھی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ثانیہ مذاق مذاق میں پاکستانی کرکٹرز کے ’پسندیدہ موضوع‘ سے پردہ اٹھاتی ہیں جوان کے خیال میں اپنی بیویوں کو تنقید کا نشانہ بنانا ہےئ

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ اردو فلکس کے ’مرزا ملک شو‘ کا ہے جس کی میزبانی ثانیہ اور شعیب نے کی تھی۔

اس شومیں وہاب ریاض اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے جن سے فارمیٹ کے مطابق ثانیہ اور شعیب نے ہلکی پھلکی گفتگو کی،

وائرل کلپ میں کسی بات پر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ’ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ۔ ہم تو بے چارے ہیں نا بُرے لوگ ، ہمارے میں کوئی اچھی عادات نہیں ہیں ۔‘

اسی دوران شعیب ملک نے لقمہ دیا، ہمارے ساتھ یہ ہوتا ہیے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیارملتا ہے۔ اس کے بعد ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے پھربیویوں سے اور پھر یہ چلتا ہی جاتا ہے۔۔۔ چلتا ہی جاتا ہے۔’

اس دوران ثانیہ خاصا کھینچ کر معنی خیز انداز میں کہتی ہیں، ’چلو ۔۔۔۔‘

ساتھ ہی ثانیہ کہتی ہیں ، ’میں سب کو بتانا چاہتی ہوں اور میرے خیال سے زینب (وہاب ریاض کی اہلیہ ) بھی اتفاق کریں گی کہ پاکستان کرکٹرزکا پسندیدہ موضوع اپنی بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔‘

زینب بھی ثانیہ کی اس بات کی تائید کرتی ہیں تاہم شعیب ملک کہتے ہیں ۔ ’یہ مذاق نہیں ہے، یہ رئیلٹی ہے۔‘

اس پر ثانیہ کہتی ہیں یہ کوئی رئیلٹی نہیں ہے، اس کام کیلئے آپ دوسرے شو پرجائیں، یہاں ایسا نہیں چلے گا۔’

سب سے دلچسپ لمحہ وہ ہوتا ہے جب ثانیہ کہتی ہیں، ’یہ ان کا فیورٹ ، یہ سمجھتے ہیں ساڈی بڈھی، تواڈی بڈھی ۔۔، اور ان کا کوئی کام نہیں ہے۔‘ اس بات پر سب کے قہقہے گونج اٹھے۔

واضح رہے کہ پنجابی زبان میں بڈھی اہلیہ کو کہا جاتا ہے۔

Shoaib Malik

Wahab Riaz

Sania Mirza

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage