Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیر حراست یاسمین راشد ’پرنانی‘ بننے پر خوش

صحافیوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مبارک باد دی۔
شائع 22 جنوری 2024 01:42pm

پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ”پرنانی“ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ کیلئے ایک خبر ہے، میں پرنانی بن گئی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میری نواسی کے گھر بیٹا پیدا ہوا۔

جس پر اعجاز چوہدری اور دیگر صحافیوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مبارک باد دی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میں گائنی کی ڈاکٹر ہوں، مجھے اپنی نواسی کے پاس ہونا چاہیے تھا مگر میں گرفتار ہوں، اس کے باجود آج میں بہت زیادہ خوش ہوں۔

Yasmin Rashid

Grandmother