Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟

مولانا فضل الرحمان کا ذریعہ معاش پر دلچسپ مکالمہ
شائع 22 جنوری 2024 01:28pm

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذریعہ معاش اور اثاثوں کے حوالے سے ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ ’آپ کے ماشاءاللہ بہت سے گھر ہیں، آپ کی جائیداد آپ کی زمینیں ہیں‘، جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ’کوئی زمینیں نہیں ہیں‘۔

خاتون میزبان نے سوال داغا، ’تو ذریعہ معاش کیا ہے؟‘

جواباً مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’ذریعہ معاش اللہ کی طرف سے غیبی مدد ہے‘۔

میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی غیبی مدد کی دعا کرلوں پھر‘۔

جس پر مولانا فضل الرحمان نے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 37 ”وَاللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ“ ( اور بیشک اللہ تعالٰی جسے چاہے بے شمار روزی دے) پڑھی اور ہنستے ہوئے بولے، ’اگر وہ بے حساب دیتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اس کا حساب کریں‘۔

مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

Molana Fazal ur Rehman

Income source