Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول اور آصفہ آج ساہیوال میں جلسے سے خطاب کریں گے

بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسے کی تیاریاں مکمل
شائع 22 جنوری 2024 12:37pm

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری آج ہاکی سٹیڈیم ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

عام انتخابات کیلئے 2024ء کے حوالے سے انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی آج ساہیوال میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ساہیوال کے ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جلسے سے ایک روز قبل ہی کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی پرچم اٹھا کر ساہیوال کے ہاکی سٹیڈیم میں پہنچ گئی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے بازی کی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

aseefa bhutto

PPP Sahiwal Jalsa