شہریار آفریدی کی گرفتاری، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی خلاف قانون گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس بابر ستار نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپرز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپرز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
جسٹس بابر ستار کا کہنا تھا کہ دونوں افسران پیش ہو کر بتائیں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟
عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
Sheheryar Afridi
Non Bailable Warrant
مقبول ترین
Comments are closed on this story.