Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رام مندر کا افتتاح: عالیہ بھٹ ’رامائن‘ کی عکاسی کرتی ساڑھی میں پہنچیں

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ ، کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ہی گاڑی میں پہنچے۔
شائع 22 جنوری 2024 12:11pm

ایودھیا میں رام مندرکی افتتاحی تقریب کے لیے پہنچنے والے بالی ووڈ کے بڑے ستاروں میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کی ساڑھی کی ڈیزائننگ اس کے مذہبی جذبات کی خوب عکاسی کررہی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر ایودھیا (فیض آباد) میں رام جنم بھومی مندر کا افتتاح کیا۔

عالیہ بھٹ نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں رنبیر کپور کے ساتھ شرکت کی ہے۔

اس موقعے کے لیے ڈیزائن کی جانے والی اداکارہ کی ساڑھی میں رامائن کی کہانی کی عکاسی کرنے والے نمونے دکھائے گئے ہیں۔

رام مندر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر رنبیر کپور، عالیہ بھٹ ، کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ہی گاڑی میں پہنچے۔

ایک ہی گو کارٹ شیئرکرنے والی ان دونوں جوڑیوں نے راستے میں سب کر مسکراتے ہوئے سلام بھی کیا۔

عالیہ بھٹ 20 جنوری کو جوئے ایوارڈز کے لیے سعودی عرب میں تھیں، جہاں انہوں نے اپنی ساڑھی اور پھر ’وننگ سپیچ‘ کے لیے بھی دل جیتے۔ ’

اداکارہ آخری باربڑی اسکرین پر رنویر سنگھ کے ساتھ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئی تھیں۔ اب وہ کرن جوہر کے ساتھ اپنی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم ’جگرا‘ کے ساتھ اگلے پراجیکٹ میں مصروف ہیں۔

فلم 27 ستمبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Narendra Modi

Katrina Kaif

Alia Bhatt

Ram Mandir

Ram Mandir Ayodhya