Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن سکیورٹی انتظامات: غیر مصدقہ خبروں یا انٹیلی جنس رپورٹس پر کان نہ دھریں، آئی جی پنجاب

غیر قانونی سرگرمی پر بلا تفریق سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی، آئی جی پنجاب
شائع 22 جنوری 2024 12:03pm

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور الیکشن کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی فضا تسلی بخش ہے، عوام غیر مصدقہ خبروں یا انٹیلی جنس رپورٹس پر کان نہ دھریں۔

آئی جی اپنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات سے سیاسی نمائندوں کو منتخب کرنا عوام کا اختیار ہے اور پنجاب پولیس انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار نفری لگائی جارہی ہے، پیرو، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریننگ اداروں سے نفری لے کر الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر لگا رہے ہیں، 10 ہزار سے زائد خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جارہا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمی پر بلا تفریق سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امن و امان کی فضا تسلی بخش ہے، عوام غیر مصدقہ خبروں یا انٹیلی جنس رپورٹس پر کان نہ دھریں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک کی حدود سے نکالا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی سیاسی سرگرمی کا آغاز ہوچکا ہے، شہری پر امن و شفاف انتخابات کے انعقاد میں قومی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Election 2024

IG Punjab Usman Anwar

Election Jan 22 2024

Election Security Arrangements