Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی، طاہر اشرفی

بارش نہ ہونے کے باعث موسم کے منفی اثرات بڑھ گئے ہیں، طاہر اشرفی
شائع 22 جنوری 2024 11:54am
Pakistan is a strong country in terms of its defense sources : Tahir Mehmood Ashrafi - Aaj News

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔

مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی قیادت کے فیصلوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا، بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران میں کی گئی پاکستانی اسٹرائیک میں مارے گئے دہشتگردوں کی ہوشرُبا تفصیلات منظر عام پر

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خشک سالی کے باعث مسائل کا سامنا ہے، بارش نہ ہونے کے باعث موسم کے منفی اثرات بڑھ گئے ہیں، اس لیے 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران معاملے پر قومی عسکری و سول قیادت نے اہم فیصلے کیے، پاکستان اپنے دفاع کے اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہے، اپنی سرحدوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

tahir ashrafi

Namaz e Istasqa