Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ انتہا پسند نکلا، رام مندر کے افتتاح کے لیے تمام بڑے ستارے پہنچ گئے

ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام مندر کا افتتاح آج وزیر اعظم مودی کریں گے
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 12:13pm

ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام مندر کا افتتاح آج وزیراعظم مودی نے کیا، اس موقع پرجوش و خروش دیکھنے لائق ہے.

ہندو ازم سے وابستگی کا سب سے بڑا اظہارسمجھے جانے والی اس تقریب میں بالی ووڈ کے اہم ستارے بھی شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے قبل ممبئی کے کلینا ہوائی اڈے پر معروف سیلبرٹیز کو دیکھا گیا جن کی تصاویر وائرل ہیں۔

امیتابھ بچن

مدعو کیے جانے والوں میں شامل امیتابھ بچن کو 22 جنوری کی علی الصبح نجی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔

ابھیشیک بچن

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی تھے جو اسی گاڑی میں پہنچتے ہوئے دیکھے گئے۔

رنبیر اور عالیہ

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور فلم ساز روہت شیٹی کو بھی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد وہاں موجود پاپارازی نے ’کلِک‘ کرلیا۔ کھینچ لیا۔ دھوتی کے ساتھ کرتے میں ملبوس رنبیر کی اہلیہ نے بکہ ریشم کی ساڑی زیب تن کررکھی ہے۔

اپنی نئی سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی ریلیز کے ہدایت کار نے فوٹوگرافروں کے لیے گرے رنگ کے بلیزر اور کرتا پاجامہ میں پوز دیا۔

کترینہ اور وکی کوشل

دیگر مدعو افراد میں کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی شامل ہیں۔ ’ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ سنہری ریشم کی ساڑی میں جبکہ ان کے شوہرآئیوری کرتا پاجامہ میں خاصے دلکش دکھائی دیے۔

کرناٹک کے مشہور مجسمہ ساز ارون یوگی راج کی بنائی ہوئی رام للا کی مورتی رسومات کے حصے کے طور پر 18 جنوری کو اندر نصب کی گئی تھی۔ 51 انچ سیاہ رنگ کی اس مورتی میں بھگوان رام کو پانچ سال کے بچے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

جیکی شروف

جیکی شروف کو بھی کلینا ہوائی اڈے پر دیکھا گیا ، وہ اپنے ساتھ ایک چھوٹا سا پودا بھی لے کر گئے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ

مادھوری ڈکشٹ بھی ایودھیا میں رام مندر کی ’پران پرتیستھا‘ تقریب میں مدعو ہیں۔ اداکارہ کے ساتھ شوہر ڈاکٹر سری رام نینے وہاں پہنچے ہیں۔

راج کمار ہیرانی

فلم سازراج کمار ہیرانی نے بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے ایودھیا جانے سے پہلے ہوائی اڈے پر فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیے۔

آیوشمان کھرانہ

؎دیگر مہمانوں کے ساتھ ایودھیا کے لیے روانہ ہونے والے ایوشمان کھرانہ نہرو جیکٹ کے ساتھ آئیوری کرتا پاجامہ میں ملبوس تھے۔

Narendra Modi

Katrina Kaif

Amitabh Bachchan

Alia Bhatt

Abhishek Bachchan

ranbir kapoor

Ram Mandir

Ayodhya

Ram Mandir ceremony

Ram Mandir Ayodhya