Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکیں، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی

وعدوں اور دعووں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے، وزیر اطلاعات
شائع 22 جنوری 2024 10:55am

نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت منتخب نمائندے ملک چلائیں گے، 18ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعووں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعرات 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکے ہیں۔

Murtaza Solangi

Election 2024

Election Jan 22 2024