Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی ہتھیاروں کے ذخیرے پر چھاپے میں 2 امریکی نیوی سیلز کمانڈوز ہلاک

11 جنوری کو ایرانی اسلحے کی کھیپ پکڑنے کے دوران لاپتا ہوئے، سینٹکام نے باضابطہ مردہ قرار دے دیا
شائع 22 جنوری 2024 10:46am

امریکی طیارہ بردار جہاز لیوئس پُلر پر سوار نیوی سیلز کمانڈو ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ کو پکڑنے کے لیے صومالیہ کے پانیوں میں اترے تھے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی تھی۔ ہتھیاروں کی کھیپ پکڑنے کے آپریشن میں 2 امریکی نیوی سیلز کمانڈوز کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی۔ واضح رہے کہ اُنہیں تلاش کرنے کی کوشش 10 دن تک جاری رہی۔

اس سے قبل سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا تھا کہ 11 جنوری کے ایک آپریشن میں دو نیوی سیلز کمانڈوز لاپتا ہوگئے تھے۔ یہ دونوں جس مشن کا حصہ تھے اُس نے ایرانی میزائلوں کی ایک کھیپ پکڑ لی گئی تھی۔

سینٹکام نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ 10 دن کے وسیع سرچ آپشن کے باوجود بھی لاپتا نیوی سیلز کمانڈوز کا سراغ نہ ملنے کے باعث اب انہیں باضابطہ طور پر ہلاک قرار دیا جارہا ہے۔

سینٹکام کے وابستہ فوجیوں اور کمانڈوز نے خصوصی آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کو بھیجی جانے والی ایرانی میزائلوں کھیپ پکڑلی تھی۔ 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی ہتھیاروں کی پکڑی جانے والی یہ پہلی کھیپ ہے۔

US Navy Seals

IRANI MISSILE CONTINGENT

DECLARED DEAD BY CENCOM

OFF SOMALI WATERS