Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری نے گروپ سمیت انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کو شکایتی خط
شائع 22 جنوری 2024 10:31am

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن لکھے گئے خط میں کہا کہ الیکشن میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معانی ہیں؟

فواد چوہدری نے خط میں شکوہ کیا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہوجاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئےگئے۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ میرے بھائی کے کاغذات منظورہوئے، لیکن نیب نے انہیں میرے ساتھ شریک ملزم بنادیا۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں خود تمام سختیاں برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں، پنے ووٹرز، دوستوں اور خاندان کو مزید مصیبت میں مبتلا کرنا مناسب نہیں۔

ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 جہلم سے امیدوار تھے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

ٖFawad chaudhry

Election Jan 22 2024

Election Boycott

Letter to ECP