Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ثانیہ نے شعیب کی فیملی سے رابطہ کیا اور ۔۔۔۔ صحافی کے حیران کُن انکشافات

'شعیب ملک اور ثناء جاوید گزشتہ 3 سال سے ڈیٹنگ کررہے تھے'، دعویٰ
شائع 22 جنوری 2024 10:06am

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی سے متعلق چند حیران کُن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

سینئر صحافی اورنجی ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف کی جانب سے ایک پوڈ کاسٹ میں اس پوشیدہ تعلق اور پھر اچانک شادی سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں شریک نعیم حنیف نے انکشاف کیا کہ ثناءجاوید اور شعیب ملک گزشتہ 3 سال سے ڈیٹنگ کررہے تھے۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ ثناء جاوید نے عمیر جیسوال 2 سے 3 ماہ قبل طلاق مانگی تھی اور یہ بات گلوکار کے لیے بہت پریشان کن اور تکلیف دہ تھی۔

نعیم حنیف نے بتایا کہ ثناء اور عمیر جسوال کے درمیان کسی قسم کی چپلقش کی کوئی خبر کبھی سامنے نہیں آئی تھی ، تاہم گزشتہ 3 ماہ کے دوران بہت خاموشی سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے معاملات چلے اور اس حوالے سے کسی کو پتا نہیں چل سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اور ثناء گزشتہ 3 سال سے تعلقات میں تھے ، اس وقت تک ثناء کی عمیر جسوال سے شادی ہو چکی تھی۔ شعیب ملک سے اداکارہ کی ملاقات فہد مصطفیٰ کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں ہوئی۔ شو میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کی مسلسل ملاقاتیں ہونے لگیں۔ اس کے علاوہ شعیب ملک شوز میں آنے سے پہلے شرائط رکھتے تھے کہ وہ صرف اسی صورت آئیں گے جب ثناءجاوید کو بطور مہمان مدعو کیا جائے گا۔

نعیم حنیف کے مطابق کسی اداکار نے اس بات پر توجہ نہیں دی کیونکہ ثناء جاوید پہلے ہی عمیر جسوال سے شادی شدہ تھیں۔ لوگ شعیب کے حوالے سے عائشہ عمر کے بارے میں تجسس رکھتے تھے لیکن اصل وجہ کچھ اور تھی۔

انہوں نے کہا کہ ، ’ثانیہ مرزا شعیب ملک کے افیئر سے بخوبی آگاہ تھیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان آخری لڑائی کی وجہ ثناء جاوید ہی تھیں۔ ثانیہ نے شعیب کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو وہ دبئی پہنچے اور دونوں کے درمیان معاملات صاف کرنے کی کوشش کی۔

صحافی نے مزید کہا کہ، ’ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب ملک ثانیہ کے ساتھ اپنی شادی جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے کیونکہ ان کی دوسری دلچسپی تھی۔ ثانیہ مرزا کو بھی ان کے تمام معاملات کے بعد ان میں کوئی دلچسپی نہ رہی۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا۔ شعیب ملک کے اہل خانہ نہیں چاہتے تھے کہ ثانیہ کے ساتھ ان کی شادی ختم ہو۔ وہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ہیں۔‘

شعیب اور ثانیہ کے درمیان کیا ہوا؟ والد نے حقیقت بتادی

انہوں نے کہا کہ ثناءجاوید کی شادی عمیر سے اس وقت ہوئی تھی جب شعیب نے ان کی زندگی میں قدم رکھا۔ ثناء ، عمیر سے طلاق لینےکے بارے میں کافی فکرمند تھیں۔

کیا شعیب ملک اور ثناء کی شادی جلدی میں ہوئی؟ فیشن ڈیزائنر کے عملے کا نیا انکشاف

شعیب سے شادی کے بعد ثنا کے سابق شوہر عمیر جسوال نے وضاحت کیوں دی؟

ثانیہ مرزا نے شعیب سے طلاق کی تفصیلات جاری کردیں

ان انکشافات پر تبصرہ کرنے والے صارفین نے مختلف آراء کا اظہارکیا۔

بیشتر نے نئی جوڑی کو اپنے پرانے پارٹنرز کےساتھ ’ دھوکہ دہی’ کا مرتکب قراردیا، کچھ نے کہا کہ یہ شعیب اور ثناء کا ذاتی معاملہ ہے جبکہ بہت سوں نے نجی معاملے پر بات کرنے کیلئے صحافی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage