Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا شعیب ملک اور ثناء کی شادی جلدی میں ہوئی؟ فیشن ڈیزائنر کے عملے کا نیا انکشاف

ثناء جاوید نے خاص دن کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہڑ کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا تھا
شائع 22 جنوری 2024 09:38am

شعیب ملک نے دوروز معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کرکے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو حیران کردیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ثناء نے اپنی شادی کا جوڑا ہنگامی بنیادوں پر منگوایا اور خود ڈیزائنر کی ٹیم کو بھی بعد میں علم ہوا کہ یہ جوڑا اس ’ہائی پروفائل‘ شادی کے لکیے بھجوایا گیا تھا۔

گو شعیب اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ کی شادی ختم ہونے کی افواہیں 2022 کے وسط سے ہی زیر گردش تھیں لیکن اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی، ثانیہ کی فیملی کی جانب سے بھی شعیب کی دوسری شادی کا اعلان سامنے آنے کے بعد تصدیق کی گئی کہ ثانیہ نے خود خلع لی ہے۔

ثناء جاوید نے خاص دن کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہڑ کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا جس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے ہے۔

فیشن ڈیزائنر کے عملے کے ایک رُکن نے انکشاف کیا ہے کہ ثناء نے یہ جوڑا فوری طور پر آرڈر کیا تھا لیکن انہیں کچھ اندازہ نہیں تھا کہ اداکارہ ، کرکٹر سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

ایک پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر نے ابھی انسٹاگرام اسٹوری میں یہی بات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ، ’یہاں تک کہ حسین ریہر کے عملے کو بھی کوئی علم نہیں تھا۔‘

ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر دی جانے والی تفصیلات کے مطابق آئیوری رنگ کی جال دار کام والی اس پشواز کی آستینوں کو چاندی کے سیکوئنز، کٹ دانہ، مکیش اور نقشی سے سجایا گیاہے۔ ریشم کے کام کے ساتھ دوپٹے پر بنا جال اسے مزید منفرد بنارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان دوستی سب کے سامنےتھی تاہم اس چرچے میں اس وقت کافی تیزی آئی جب شعیب نے ثناء کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ’بڈی‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیے

شعیب اور ثانیہ کے درمیان کیا ہوا؟ والد نے حقیقت بتادی

عائشہ سے ثانیہ اور پھر ثناء: کیا یہ شعیب ملک کی تیسری شادی ہے؟

ثانیہ مرزا نے شعیب سے طلاق کی تفصیلات جاری کردیں

شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر کے بعد ثانیہ نے کیا شیئر کیا؟

Shoaib Malik

Sania Mirza

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage