Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: پل سے لاش لٹکتی پائی گئی

واقعہ مبینہ طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے، ذرائع
شائع 22 جنوری 2024 09:13am

اسلام آباد میں فیصل ایونیو پر پل سے ایک لاش لٹکتی پائی گئی ہے، جس کی شناخت 30 سالہ عمر شہام کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر شہام آئی نائن ون کا رہائشی ہے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے۔

اسلام آباد

Dead body found hanging