Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں سال پاکستان میں کون کون سی جدید گاڑیاں لانچ کی جارہی ہیں

پٹرول یا ڈیزل اور بجلی سے چلنے والی (ہائبرڈ) گاڑیاں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں
شائع 22 جنوری 2024 09:08am

جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ گاڑیاں استعمال کرنے کے شوقین یہ جاننے کے لیے یقیناً بے تاب ہوں گے کہ رواں سال پاکستان میں کون کون سی جدید گاڑیاں لانچ کی جانے والی ہیں۔

چیری پاکستان نے رواں سال دو کاریں لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ان کاروں کے نام ہیں Omoda E5 اور Jaecoo J7 PHEV۔ یہ دونوں کاریں مقامی مارکیٹ میں چیری کے بینر تلے پیش کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیری پاکستان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (HEVs) اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وھیکلز (PHEVs) مارکیٹ میں لانے والی ہے۔

کاریں اسمبل کرنے والا یہ ادارہ ٹِگو سیریز کی کاریں لانچ کرنے والا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیری پاکستان یہ کاریں سالِ رواں کی تیسری سہہ ماہی میں لانچ کرے گی۔ اِن سے قبل ٹِگو سیریز کی کاریں ریلیز کی جائیں گی۔

ْ

رواں سال پاکستانی صارفین کو ان کی پسند اور ضرورت کی کئی گاڑیاں ملیں گی۔ ایندھن کے بڑھتے نرخوں کے پیش نظر ہائبرڈ گاڑیاں ملکی ماحول اور ضرورت کے مطابق ہیں۔ اس سے قبل پاکستان میں ہائبرڈ کاریں ہیول (ایچ سکس)، ہونڈائی (سانتا فی) اور ٹویوٹا (کورولا کراس) نے پیش کی تھیں۔

صارفین نے یہ گاڑیاں کم ایندھن میں زیادہ سفر کے حوالے سے پسند کی تھیں۔

مستقبل الیکٹرک کاروں کا ہے اس لیے بیشتر ادارے ہائبرڈ کاریں تیار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہائبرڈ گاڑیاں وہ ہیں جو پیٹرول یا ڈیزل سے بھی چلتی ہیں اور بجلی سے بھی۔ ٹویوٹا جیسے بڑے ادارے ہائبرڈ ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

electric vehicles

HYBRID CARS

PAKISTANI MARKET

FUEL CONSUMPTION