Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہلکی و تیز بارش سے موسم خنک اور خوشگوار، دھند سے کئی موٹرویز بند

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج دوسرا اور کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔
شائع 22 جنوری 2024 08:14am
Light drizzle in different areas of Karachi - Aaj News

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خنک اور خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے گرومندر، گارڈن، لسبیلہ، عائشہ منزل، عزیزآباد، گلشن اقبال اور ایف بی ایریا سمیت دیگرعلاقوں میں بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، کشمور اور پڈعیدن میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث کئی موٹرویز بند ہیں۔

موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد، ایم ٹو بلکسر سے اسلام آباد تک، موٹروے ایم تھری پر فیض پور سے درخانہ اور ایم فور پر عبدالحکیم سے فیصل آباد تک ٹریفک ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج دوسرا اور کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

Cold Weather

karachi weather

Karachi Rain

Motorways Closed

Drizzling