Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب سے شادی کے بعد ثنا کے سابق شوہر عمیر جسوال نے وضاحت کیوں دی؟

شعیب اور ثنا کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری
شائع 22 جنوری 2024 12:33am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کے بعد اُن کے سابق شوہر گلوکارعمیر جیسوال نے وضاحت دی ہے کہ ان کے نام سے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

عمیر جسوال نے اتوار کے روز یہ بھی واضح کیا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ مختلف ہے ، جس کا صارف نام @umairjaswal ہے۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ ایک ”آفیشل اکاؤنٹ“ تھا۔

عمیر جسوال کو یہ وضاحت اس لئے دینا پڑی کہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ یہ پوسٹ عمیر جسوال کررہے ہیں۔

ثنا نے ہفتے کے روز اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی جس کے بعد سے @UmairJas صارف نام کے ساتھ ایکس اکاؤنٹ نے کئی پوسٹس کی ہیں جس میں اداکارہ کا امیج خراب کرنے کی کوششں کی۔

ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پیروی کرنے کی وجہ سے عمیر کی سابق اہلیہ پر گھر کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا اور اسے 200 سے زائد مرتبہ دوبارہ پوسٹ کیا جا چکا ہے۔

ایک اور پوسٹ، جس میں صارف نے گلوکار کا موازنہ خاور مانیکا سے کیا اور ان کی تصویر کو 60 سے زائد بار دوبارہ پوسٹ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شعیب اور ثنا کی شادی چند روز قبل کراچی میں ہوئی تھی اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ ثنا نے 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے شادی کی تھی۔ ثنا کی گلوکار عمیر جسوال سے طلاق کی خبریں دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں۔

Shoaib Malik

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage