Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے خطاب کیلئے دوسری بار مصنوعی ذہانت کا استعمال

عمران خان کا پیغام یوٹیوب پر ہونے والے کنونشن کے اختتام پر چلایا گیا، پی ٹی آئی
شائع 21 جنوری 2024 11:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل سے عمران خان کا پیغام شیئر کرنے کے لیے دوسری بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔

امریکا میں مقیم پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا چیف جبران الیاس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب مصنوعی ذہانت کے ذریعے عمران خان کی آواز کنونشن میں چلائی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دسمبر میں ایک ورچوئل ریلی کے دوران بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا تھا۔

چار منٹ کی یہ ویڈیو پی ٹی آئی کے حامیوں نے سنی تھی اور اسے صوتی کلون سے بنایا گیا تھا۔ اس آڈیو کو فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا۔

اتوار کو ہونے والے کنونشن کی نظامت صحافی معید پیرزادہ نے کی جبکہ سلمان اکرم راجہ، خالد بیدون، ریان گریم، سمیع حمدی، ڈاکٹر مبین شاہ، خالد بیدون اور ترگے ایورن پر مشتمل پینل موجود تھا۔

عمران خان کا پیغام یوٹیوب پر دو گھنٹے تک جاری رہنے والے کنونشن کے اختتام پر چلایا گیا۔ اسے پارٹی کی جانب سے ایکس اور فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔

یہ تقریب ہفتہ کو پارٹی کی دوسری ورچوئل ریلی کے انعقاد کے ایک دن بعد منعقد کی گئی تھی۔ اسے یوٹیوب پر تین لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیکڑوں افراد نے اس میں براہ راست شرکت کی۔

pti

Artificial Intelligence (AI)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

PTI Virtual Jalsa