Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کو مجھ سے جدا نہیں کیا جاسکتا، اعتزاز احسن

پارٹی میری فیملی ہے اور میرے خون میں گردش کرتی ہے، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 21 جنوری 2024 07:16pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

ماہر قانون اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو مجھ سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں پی پی کے جلسے سے خطاب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی ہے اور میرے خون میں گردش کرتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان ایسی خواتین موجود ہیں جنہوں نے لاہور قلعہ میں مظالم برداشت کیے۔

پیپلزپارٹی کے جلسے سے ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے بینظیر کا استقبال کرکے آمریت کا خاتمہ کیا تھا، اب بھی ہمارا مشن ایک ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لاہور سے ضرور جیتے گا، بلاول کی دیگر وزرائے خارجہ سے کارکردگی اچھی رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو ایک ویژنری لیڈر تھیں، پی پی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی تھی۔

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)