Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگائی کے ساتھ ملک کو کامیابی کے ساتھ نہیں چلایا جاسکتا، جہانگیر ترین

حلقے کے مسئلوں کو حل کرنا میرا مقصد ہے، سربراہ آئی پی پی
شائع 21 جنوری 2024 07:07pm
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی خدمت کریں گے اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ این اے 149 میرا آبائی گھر ہے، حلقے میں آنے کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حلقے کے مسئلوں کو حل کرنا میرا مقصد ہے، 8 فروری کے بعد ہم کام شروع کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ مجھے لایا جا رہا ہے، مہنگائی کے ساتھ ملک کو کامیابی کے ساتھ نہیں چلایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :

8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملےگا، مریم نواز

کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس، ووٹ کی عزت کے دعویدار نظریہ چھوڑ چکے، بلاول

مقتدر حلقے ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، بیرسٹر گوہر

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024