Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر جمہوری شخص کو ملک پر مسلط کیا وہ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کو لایا، رانا ثناء

2017 میں سازش ہوئی تھی جس میں اسٹیبلشمنٹ بھی شامل تھی، رہنماء ن لیگ
شائع 21 جنوری 2024 06:52pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایک غیر جمہوری شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا جو فرح گوگی اور پنکی پیرنی کو لے آیا۔ 2017 میں سازش ہوئی تھی جس میں اسٹیبلشمنٹ بھی شامل تھی۔

جڑانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے نام لیے بغیر بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، مجھ پر بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

عمران خان کا نام لیے بغیر انھوں نے مزید کہا کہ اس نے ساڑھے تین پونے چار سال کبھی اپوزیشن لیڈر کی طرف دیکھا نہیں، ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو اس کے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، مریم نواز کو گرفتار کرنا تھا تو کوٹ لکھپت سے رائیونڈ تک کہیں بھی کر سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسمبلی میں قرآن کو گواہ بنا کر پچیس سالہ سیاست میں منشیات کی پیروکاری سے انکار کیا۔

رانا ثناء نے کہا کہ آج ہم کارکردگی کی بنیاد پر بول رہے ہیں اب بھی ہم ہی عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔ ملک کو لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کے مسائل سے صرف ن لیگ ہی نجات دلا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے وہ ہیرو ہیں۔

pti

Rana Sanaullah

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail