Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وڈیو بنانے والے تیری مہربانی، بیوی کا قاتل پھنس گیا

جنوبی گوا کے فائیو اسٹار ہوتل کا منیجر سب کی آنکھوں میں دھول جھونک چُکا تھا کہ راز کُھل گیا
شائع 21 جنوری 2024 01:42pm

بھارت کی ریاست گوا میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے مینیجر نے اپنی بیوی کو قتل کیا اور اس واردات کو حادثے کا رنگ دے دیا۔ اس کی پلاننگ اچھی تھی مگر نصیب بُرا تھا کہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے باوجود وہ پھنس گیا۔

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ گورو کاتیار اس بات پر مشتعل تھا کہ اس کی بیوی کا کسی سے افیئر چل رہا ہے۔ کاتیار جنوبی گوا کے ایک فائیو اسٹار ہوتل کا مینیجر ہے۔

جمعہ کو اس نے چار کے پونے چار بجے بیوی کو سیر کے بہانے ساتھ لیا اور اپنے ہوٹل سے کچھ دور ساحل کے ایسے حصے میں لے گیا جہاں چٹانیں ہیں۔ گورو نے 27 سالہ دیکشا گنگوار کو ایک پہاڑی چوٹی سے دھکا دے کر سمندر میں گرادیا۔

کچھ دیر بعد اس نے ہوٹل پہنچ کر اپنی بیوی کی گم شدگی کا ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پولیس آئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو کچھ ہی دیر میں دیکشا کی لاش سمندر سے مل گئی۔

گورو کاتیار پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں بہت حد تک کامیاب ہوچکا تھا مگر ایسے میں ایک مقامی باشندے نے سامنے آکر ایک وڈیو پیش کی جس میں گورو کاتیار کو اس کی بیوی کے ساتھ ساحل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وڈیو کلب میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گورو نے دیکشا کو سمندر میں گرانے کے بعد چوٹی سے نیچے اتر کر سمندر میں اس بات کا بھی تیقن کیا کہ دیکشا مرچکی ہے۔

دیکشا کی موت کا یقین ہو جانے کے بعد گورو نے ہوٹل پہنچ کر شاندار اداکاری کرتے ہوئے اپنی بیوی کے لاپتا ہو جانے کا ڈراما کیا۔

Goa

FIVE STAR HOTEL

MANAGER