Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شادی سے ایک روز قبل نوجوان قتل، گھر ماتم کدہ بن گیا

'دلہن کے گھر سے واپس آئے تو اسامہ گھر پر موجود نہیں تھا، پھر اس کی لاش ملی'
شائع 21 جنوری 2024 01:11pm

کراچی میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، شادی سے ایک روز قبل اسامہ جاوید نامی نوجوان کو اس کے دوست نے قتل کردیا۔

اسامہ کی لاش گزشتہ روز عوامی کالونی کورنگی سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ جمعے کو بیٹے کی مایوں کے لیے دلہن کے گھر جانا تھا، مقتول اسامہ کا دوست طلحہ اسے گھر لینے آیا تھا، دلہن کے گھر سے واپس آئے تو اسامہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

والد نے بتایا کہ اسامہ کو کال کی تو نمبر بند تھا، بعدازاں پولیس کو اس کی لاش ملی، اسپتال میں لاش دیکھی تو بیٹے کو شناخت کیا۔

کراچی: پڑوسی ملک کی ’زینبیون بریگیڈ‘ کا دہشتگرد گرفتار

والد نے پولیس کو بیان دیا کہ اسامہ کو اس کا دوست طلحہ کار میں لے کر گیا تھا اور اسی نے اسامہ کو قتل کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ہے، گاڑی سے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق طلحہ نے دیگردو ساتھیوں کے ہمراہ اسامہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، طلحہ حراست میں ہے جبکہ دیگر دو فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

karachi

Murder