ثانیہ مرزا نے شعیب سے طلاق کی تفصیلات جاری کردیں
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ کی طرف سے تازہ پیغام جاری کیا ہے۔
ثانیہ مرزا کے والد نے دونوں کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔
والد نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ضرورت کے مطابق وہ یہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ شعیب اور اس کے درمیان طلاق کو چند ماہ ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرنے والے شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں۔ تاہام، دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی خبر رساں ایجنسی ”پی ٹی آئی“ کو بتایا تھا کہ ثانیہ نے شعیب سے خلع لی ہے۔
اب ان کی جانب سے حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی پرسنل لائف کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ زندگی کہ ان حساس لمحات میں سب سے درخواست ہے کہ افواہوں سے پرہیز کریں ، موجودہ حالات میں ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔
اس بیان کو ژثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔
Comments are closed on this story.