Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
شائع 21 جنوری 2024 11:27am

آج صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں کراچی میں بونداباندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کراچی میں ہلکی سردی کے ساتھ موسم مرطوب ہے، جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، خشک ہوائیں شمال مشرق سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

karachi weather

Karachi Rain

Sindh weather