Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی آج این اے 127 لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

لاول بھٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے
شائع 21 جنوری 2024 11:22am

پاکستان پیپلز پارٹی آج این اے 127 لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس کیلئے ٹاؤن شپ میں جلسہ گاہ میں پنڈال سجا دیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پنڈال میں جیالوں کے لیے 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور مرکزی سٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

پنڈال میں ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کی تنصیب کردی گئی ہے۔

جلسہ گاہ میں میڈیا کے لیے الگ کنٹینر مختص کیا گیا ہے۔

پنڈال میں خواتین کے لیے بھی الگ بلاک بنایا گیا ہے۔

جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،ن لیگ کے عطاء تارڑ اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ظہیر عباس کھوکھو مدمقابل ہیں۔

Pakistan People's Party (PPP)

ppp lahore jalsa

NA 127