Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں رمضان کا آغاز کب ہوگا

امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین کی اہم پیش گوئی
شائع 21 جنوری 2024 12:25am
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

رحمت اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک ، پاکستان میں مارچ میں شروع ہوگا۔ امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 سے ہونے کا امکان ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ یہ ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ نیک کاموں کی جانب زیادہ مائل ہوتے ہیں۔

دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ ماہ صیام میں نماز ، تراویح اور زکوٰۃ ، صدقہ و خیرات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویسے تو پورا رمضان المبارک ہی رحمت و برکات والا ہے تاہم آخری عشرے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس میں فرزندان اسلام طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کرتے ہیں اور قرب الہٰی حاصل کرنے کیلئے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کرنے کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔

ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 سے ہونے کا امکان ہے۔

ابراہیم الجروان اس وقت امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے فلکیاتی حساب کتاب کی بنیاد پر پیش گوئی کی۔

اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ کو شروع ہونے کا امکان ہے۔

رمضان کے دوران روزانہ کے روزے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں اس سال ہر روزہ 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا، عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

Saudi Arabia

Ramadan

Astronomy expert Ibrahim Al Jarwan.