Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا
شائع 20 جنوری 2024 09:31pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 جنوری کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل روکنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عمران خان نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ توہین الیکشن میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے، اس حوالے سے حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا لہذا عدالت نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔

رجسٹرار آفس نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 جنوری کو سماعت کرے گا۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Contempt of Chief Election Commissioner Case