Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن، صارفین پریشان، پی ٹی اے نے وضاحت کردی

انٹرنیٹ میں تعطل تکنیکی خرابی سے آیا، مکمل طور پر بحال کر دیا گیا، اتھارٹی
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2024 12:04am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ میں تعطل تکنیکی خرابی کی وجہ سے آیا۔

پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر وضاحت دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی اس وضاحت کا ذکر وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں کیا۔۔

اس سے قبل انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں ’قومی پیمانے‘ پر خلل پڑا ہے۔

نیٹ بلاکس کے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا ورچوئل اجتماع شروع کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ ہفتہ کی شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ آن لائن پاور شو یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر نشر کیا جانا تھا۔

youtube

social media

Internet Users

PTI Virtual Jalsa