Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلاؤں گا، جہانگیرترین

ظلم و جبر کرنے والوں کی ایسی تیسی کر دیں گے، سربراہ آئی پی پی
شائع 20 جنوری 2024 07:29pm

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین نے کہا ہے کہ لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلاؤں گا، ظلم و جبر کرنے والوں کی ایسی تیسی کر دیں گے۔

لودھراں میں جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے صرف عوام کی خدمت کا شوق ہے، جنوبی پنجاب کو مثالی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک مضبوطی سے چلے گا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا، ایماندار لوگ اوپر آئیں گے تو معیشت ٹھیک ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان ترقی کرے گا، ہمارا منشور عوام دوست ہے۔

Jahangir Tareen

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024