Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اور ثناء جاوید کی شادی کا سہرا ’فہد مصطفیٰ‘ کے سرسج گیا

شعیب ملک نے ثناء جاوید سے شادی کی خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر دی
شائع 20 جنوری 2024 03:28pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی نے سوشل میڈیا کو گرما دیا ہے۔ شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا۔

یہ جوڑا اپنی شادی کے اعلان کے فوراً بعد ہی ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ شعیب ملک نے اب سے کچھ دیر قبل ثناء جاوید سے شادی کی خبر دی ہے۔

دوسری بار پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے چھپ کر شادی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اس فیصلے نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتیوں کو بھی دھچکہ دیا ہے۔

ایک صارف نے بھارتی فلم کا ایک جذباتی کلپ شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے جذبات کو اس کلپ سے مماثلت دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹاپ ٹرینڈنگ میں جارہا ہے‘۔

ایک صارف کو شعیب اور ثنا کی شادی سے خاصا دھچکہ لگا۔

ایک صارف نے غمزدہ ہوتے ہوئے لکھا کہ ’کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے‘۔

ایک صارف نے ٹی وی شو جیتو پاکستان سے ان دونوں کا ایک کلپ بھی شیئر کیا۔

ایک صارف نے شعیب کے ساتھ ساتھ ٹی وی اینکر اقرارالحسن کا بھی ذکر کرڈالا۔

ایک صارف نے گلوکار عمیر جسوال کے گانے کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے گلوکار کا ردعمل کہہ ڈالا۔

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو اس کی وجہ قرار دے دیا۔

ایک صارف کے مطابق فہد مصطفیٰ مستقبل میں رشتہ کروانے والی آنٹی بن سکتے ہیں۔

Shoaib Malik

Wedding

Sania Mirza

lifestyle

sana javed

Social media trolling

Shoaib Malik Sana Javed Marriage