Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی تالابوں میں پانی جم گیا

امریکا اور یورپ میں برف باری کے بعد تالابوں کا پانی بھی جم کر ماحول کی خوبصورتی بڑھادیتا ہے
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 04:20pm

سخت سردی کے باعث ایک طرف تو لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں اور دوسری طرف قدرت کے نظاروں کی دل کشی بڑھ جاتی ہے۔

انتہائی سرد ممالک میں خون سرد کرنے والی سردی لوگوں کو قدرت سے کے حسین اور دل فریب نظاروں سے محظوظ ہونے کی تحریک بھی دیتی ہے۔**

جن ممالک میں درجہ حرارت منفی 15 تا منفی 25 تک گر جاتا ہے وہاں معمولات شدید متاثر ہوتے ہیں۔ کروڑوں افراد گھروں تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ایسے میں قدرت کی دل کشی کا نظارہ کرنے کے شوقین کسی نہ کسی طور گھروں سے نکلتے ہیں اور گھومتے پھرتے ہیں۔

امریکا اور یورپ کے بہت سے ملکوں میں شدید سردی سے بڑے بڑے تالاب جم جاتے ہیں۔

مریکا میں جب سردی بہت بڑھتی ہے تو تالابوں کا پانی جمنے لگتا ہے۔ ایسے میں برف بن جانے والا پانی بڑے بڑے ٹکڑوں کی شکل میں سطح پر تیرتا رہتا ہے۔ لوگ ایسے ہی دل کش نظاروں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنے کے لیے گھروں سے نکل آتے ہیں۔

FROZEN LAKES

ARCTIC REGION

USA AND EROPE