Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاموشی سے دوسری بار سہرا سجانے والے شعیب ملک اس وقت کہاں ہیں؟

شعیب ملک ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 03:52pm
تصویر: شعیب ملک/انسٹاگرام
تصویر: شعیب ملک/انسٹاگرام

دوسری بارپاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے جمعے کوبنگلہ دیش پہنچے ہیں، جہاں وہ اس لیگ میں فورچون باریسل کی نمائندگی کررہے ہیں۔

میرپور میں فور چون باریسل اور رنگ پور راییڈر کا میچ اس وقت جاری ہے، جس میں شعیب ملک باریسل کی پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ لیگی میچز شروع ہونے سے پہلے کرکٹر نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت ثناء جاوید کے ساتھ شادی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے۔

شعیب ملک کے اہلِ خانہ نے شادی کی تصدیق کی ہے تاہم نکاح میں کوئی بھی موجود نہ تھا۔ شعیب کی والدہ گزشتہ 3 ماہ سے انگلینڈ میں اپنے دوسرے بیٹے عدیل ملک کے ساتھ ہیں۔

کرکٹر کی ایک بہن سیالکوٹ میں موجود ہیں تاہم انہیں بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد مین ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ جوڑی دُبئی میں رہائش پزیر تھی۔

دوسری جانب ثناء جاوید جنہوں نے متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلزمیں اداکاری کی ہے۔ وہ 2020 میں کورونا وبا کے دوران ایک سادہ تقریب میں گلوکار عمیر جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

lifestyle

sana javed

bangladesh prime league

Shoaib Malik Sana Javed Marriage